مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید انتقال کر گئے

مفتی سعید کی جگہ اب کی بیٹی محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی نئی وزیراعلیٰ بنیں گی۔


ویب ڈیسک January 07, 2016
مفتی محمد سعید نے گزشتہ برس مارچ میں مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی محمد سعید کو 24 دسمبر 2015 کو نمونیا اور گردن میں درد کے باعث نئی دلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا، مفتی سعید کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں مسلسل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مفتی محمد سعید نے گزشتہ برس مارچ میں مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ مفتی سعید کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی محبوبہ مفتی کو مقبوضہ وادی کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ مفتی محمد سعید نے بھی نومبر میں اس طرف اشارہ کیا تھا کہ محبوبہ مفتی کے عوام کے ساتھ زیادہ روابط ہیں اس لئے انھیں ہی مقبوضہ کشمیر کا وزیراعلیٰ ہونا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں