سپریم کورٹ بارالیکشن آج ہونگے احمد اویس اسرارالحق میں مقابلہ
بیرسٹر ظفر اللہ آزاد امیدوارہیں ،حکومت مداخلت کر رہی ہے،حامدخان گروپ کا الزام
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے۔
2592ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے اس مقصد کیلیے ملک بھر میں 9پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ بلوچستان میں159ووٹر، پختونخوا226، سندھ427 اور پنجاب میں1780 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ان میں لاہور میں1168، اسلام آباد/راولپنڈی 391 ، ملتان 146، بہاولپور میں 75 ووٹرز ہیں، صدارت کیلیے پروفیشنل گروپ کے احمد اویس اور فرینڈزگروپ کے اسرارالحق میں سخت مقابلہ کی توقع ہے جبکہ تیسرے آزاد امیدوار بیرسٹر ظفراﷲ ہیں، سیکریٹری کیلیے جاوید اقبال اور سہیل ڈار، نائب صدر (پنجاب) کیلیے طاہر چوہدری اور رانا نعیم، ایڈیشنل سیکریٹری کیلیے عبدالمجید،ٗ فیاض رانا، صالحین مغل، فنانس سیکریٹری کیلئی عبدالرشید اور اسلم گھمن میں مقابلہ ہے، غیر سرکاری نتائج کااعلان آج رات جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان3نومبرکو ہوگا۔
دوسری جانب حامد خان گروپ کے امیدوار احمد اویس نے انتخابات میں حکومتی مداخلت کا الزام عائد کیا ہے، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد حکومتی کرپشن کیخلاف تحریک شروع کریں گے، عدلیہ کے نمائندے نہیں مگر اداروں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پی سی او ججوں کا کیس ری اوپن کریں گے۔