افغان صدرکانوازشریف اوراسفندیار ولی کوٹیلی فون

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال،قیام امن کیلیے تعاون ضروری ہے،کرزئی


News Agencies October 31, 2012
دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال،قیام امن کیلیے تعاون ضروری ہے،کرزئی فوٹو: فائل

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدرو سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کوٹیلی فون کرکے دونوں برادر ملکوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کابل میں صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدرکرزئی نے نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان ، افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے قریبی اور سنجیدہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر کرزئی کو عیدالاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے افغان صدر کویقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف ہرطرح کا تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

دریں اثناافغان صدر نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کوٹیلی فون پرعیدکی مبارکباد دی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اورسرحد کے دونوں جانب پختونوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے پراتفاق کیا۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کوایک جیسے حالا ت کا سامنا ہے اوردونوں ایک مشترکہ دشمن سے نبرد آزما ہیں،افغان صدر نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں