آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس عدالتی برہمی پر گمشدہ ریکارڈ کا کچھ حصہ مل گیا
عدالتی عملے نے ریکارڈ کے گمشدہ 300 صفحات میں سے ایک درجن کے قریب عدالت میں پیش کردیئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالتی عملے نے گمشدہ ریکارڈ کے 300 صفحات میں سے کچھ صفحات عدالت کے سامنے پیش کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پرسابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک اورسرکاری وکلا بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے گمشدہ ریکارڈ سے متعلق دریافت کیا تو عدالتی عملے نے کیس کے ریکارڈ کے 300 گمشدہ صفحات میں سے ایک درجن کے قریب صفحات عدالت کے سامنے پیش کئے جس کے بعد عدالت نے سماعت کچھ دیرکے لئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے ریکارڈ کی گمشدگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج ہرصورت ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔