مٹھی میں ایک ماہ کے دوران 45 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد بلاول کا نوٹسسائیں سرکارسے جواب طلب

بلاول بھٹو کی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کو فوری مٹھی اسپتال پہنچنے کی ہدایت


ویب ڈیسک January 07, 2016
بلاول بھٹو کی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کو فوری مٹھی اسپتال پہنچنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

تحصیل مٹھی میں 45 بچوں کی ہلاکت کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ سال مٹھی میں ہونے والی ہلاکتوں سے صوبائی حکومت نے کوئی سبق نہ سیکھا اور ایک مرتبہ پھر حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے مٹھی میں غذاتی قلت کے باعث ایک ماہ کے دوران 45 بچے موت کی وادی میں چلے گئے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کو فوری طور پر مٹھی پہنچنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب مولا بخش چانڈیو کی آمد سے قبل مٹھی کے اسپتال میں صاف ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ مولا بخش چانڈیو اپنے دورے کے دوران مریضوں اورڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے اورصورتحال پربریفنگ لیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں