آئین کے مطابق ہر کارروائی کاسامناکرینگےجنرل اسلم بیگ

جی ایچ کیو سے رابطہ کرکے سب کا کورٹ مارشل کروالیاجائے،ہم تیارہیں،جنرل حمیدگل


INP October 31, 2012
حکومت جب چاہے کارروائی کرے ،بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں،جنرل (ر)اسد درانی کاردعمل۔ فوٹو: فائل

اصغرخان کیس کے مرکزی کرداروں سابق آرمی چیف جنرل(ر)اسلم بیگ،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسددرانی اورآئی جے آئی بنانے والے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل نے کہاہے کہ آئین اورقانون کے مطابق ہم ہرقسم کی کارروائی کا سامناکرنے کیلیے تیارہیں۔

حکومت جب چاہے کارروائی شروع کرے،ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ اصغر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پیپلز پارٹی،(ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی طرف سے اپنے خلاف مقدمات چلائے جانے کے مطالبات پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف انٹرویوزمیں جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ ہم 16سال سے اصغر خان کیس کا سامناکر رہے تھے اوراب بھی سامناکریںگے،موجودہ حکومت مجھے اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ میں نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرائی حالانکہ ایسانہیں ہے ،اصغر خان سے یہ کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ وہ بار بار بھٹو کو پھانسی دلوانے کی بات کیوں کرتے تھے۔

اصغر خان کی یہ حسرت دل ہی میں رہ گئی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں۔جنرل ریٹائرڈحمیدگل نے کہاکہ میرے خلاف حکومت نے جتنی کارروائیاں کرنی ہے کرلے لیکن سپریم کورٹ نے میرے خلاف کارروائی کا حکم نہیں دیا،میں نے ہمیشہ اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے یہ پیش کش کی ہے کہ آئیں میرے خلاف ٹرائل کریں اور میں اس کیلیے تیار ہوںاور میں توپہلے بھی کہہ چکاہوں کہ اگرایسا ہی معاملہ ہے کہ تو جی ایچ کیو سے رابطہ کرے اورسب کا کورٹ مارشل کروائیں ہم اس کیلیے بھی تیارہیں ۔جنرل ریٹائرڈ اسددرانی نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ کیاہو گااوراس بارے میںکچھ نہیں کہہ سکتا،ہمارے خلاف آئین اورقانون کے مطابق جوبھی کارروائی ہوگی ہم اس کاسامناکرنے کیلیے تیارہیں لیکن آئین اورقانون سے ہٹ کرکچھ بھی نہیںچلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں