امریکا میں بندر نے شیر کے بچوں کو گود لے لیا
بندر بھوک لگنے پر فیڈر سے انہیں دودھ بھی پلاتا ہے اور سارادن ان کے ساتھ کھیلتا رہتا ہے
کہتے ہیں کہ پیار کی کوئی حد نہیں ہوتی اورانسان ہوں یا جانور سب ہی میں رحم اور پیارکا جذبہ پایا جاتا ہے ایسا ہی معاملہ امریکا کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا ہے جہاں ایک بندر نے اپنی ماں سے محروم ہوجانے والے شیر کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔
امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے چڑیا گھر میں موجود چمپینزی نسل کے ایک بندر نےجب چڑیا گھرکے اہکاروں کو ماں سے بچھڑنے والے شیر کے 3 بچوں کی دیکھ بھال کرتے دیکھا تو اس کے دل میں بھی رحم کا جذبہ جاگ گیا اوراس نے شیر کے بچوں کی پرورش خود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر بچوں کا خوب خیال رکھتا ہے اوران کے سارے نازنخرے بھی اٹھاتا ہے،۔بندراورشیروں کی اس دوستی کے دلچسپ مناظر کو دیکھنے کے لیئے بچوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل انڈونیشیا کے ایک چڑیا گھر میں اسی نسل کے ایک بندر نے شیر کے 2 بچوں کو گود لے لیا تھا۔