کورین ایئرلائن کا طیارہ دروازہ بند کئے بغیر ہی 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا

ایئر لائن نے تمام مسافروں کو تاخیر پر ہوٹل میں قیام کرایا اور10 ہزارین بھی دیئے


ویب ڈیسک January 07, 2016
جہاز میں آواز آنے پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ طیارے کا اگلا بائیں جانب کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: ہوائی سفر کے دوران ذرا سی غفلت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اسی لئے سفر سے قبل برے پیمانے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود بعض اوقات ایسی بڑی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں جس سے مسافروں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا جنوبی کوریا کی ایک ایئر لائن کے ساتھ جب ہزاروں فٹ بلندی پر جا کر پتہ چلا کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کی جن ایئر لائن کے طیارے نے 163 مسافروں کو لے کر فلپائن کے شہر کیبو سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے لئے پروان بھری تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اب کیا ہونے جا رہا ہے، جب طیارہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو عملے کو عجیب سی آوازیں سنائی دینے لگیں، تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ طیارے کا اگلا بائیں جانب کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔

طیارے کے عملے نے واقعہ کی اطلاع پائلٹ کو دی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ واپس کیبو کی جانب موڑ دیا اور اس طرح 40 منٹ کے خطرناک ہوائی سفر کے بعد طیارے کو بحفاظت اتارا گیا۔ ایئر لائن کی انتظامیہ نے تمام مسافروں کو رات ہوٹل میں قیام کے لئے ٹھرایا اور اگلی پرواز پر روانگی سے قبل تمام مسافروں کو تاخیر کے باعث 10 ہزار ین بھی ادا کئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں