اصغرخان کیس نوازشریف کی مرضی کاتحقیقاتی افسرلگاسکتے ہیںرحمن ملک

ایف آئی اے سے تفتیش کے معاملے میںشہبازاور نثارکے بیانات مختلف تھے، وزیرداخلہ


INP October 31, 2012
ملالہ کے والدنے برطانوی شہریت کیلیے درخواست نہیں دی،ملالہ کی طبیعت بہترہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ اصغرخان کیس کی تحقیقات کیلیے ایف آئی اے میں نواز شریف کی مرضی کاافسر لگاسکتے ہیں۔

انتخابات مقررہ وقت پر ہوںگے اورعوام کی خدمت اوربہترحکمت عملی کے پیش نظراگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی،ایف آئی اے سے تفتیش کے معاملے میں شہبازشریف اورچوہدری نثارکے بیانات مختلف تھے،مسلم لیگ (ن) میں اس مسئلے پر جوتیوں میں دال بٹتی رہی ہے جبکہ نوازشریف کی حکمت عملی نے حالات کوسنبھال لیا۔

لندن میںپاکستانی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ کے والدنے برطانوی شہریت کے لیے کوئی درخواست نہیں دی،ملالہ یوسف زئی بہادری کی علامت ہے، ان کی طبعیت پہلے سے بہت بہترہے وہ جلد وطن واپس پہنچ رہی ہیں،شمالی وزیرستان آپریشن کو ملالہ کے ساتھ مربوط کرنا افواہ ہے۔رحمٰن ملک کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے اصغرخان کیس کافیصلہ آنے کے بعدتحقیقات کاعمل شروع ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |