امریکا میں اخبارات کے آن لائن ریڈرزکی تعدادبڑھ گئی

وال اسٹریٹ جرنل15 لاکھ پرنٹ اورسات لاکھ 94 ہزارڈیجیٹل ریڈرزکی بنیاد پر سرفہرست


AFP October 31, 2012
وال اسٹریٹ جرنل15 لاکھ پرنٹ اورسات لاکھ 94 ہزارڈیجیٹل ریڈرزکی بنیاد پر سرفہرست فوٹو: فائل

امریکا میں گزشتہ چھ ماہ کے دران آن لائن نیوزپیپرریڈرزکی تعدادبڑھ گئی لیکن گرتی ہوئی پرنٹ سرکولیشن کی کمی پوری کرنے کیلیے یہ اب بھی کافی نہیں۔

آڈٹ بیوروآف سرکولیشن کی جانب سے 30 ستمبرتک کے چھ ماہ کی سرکولیشن کے جواعدادوشمارجاری کیے گئے ہیں ان کے مطابق پرنٹ اورڈیجیٹل مجموعی سرکولیشن میں0.2 فیصدکمی ہوئی ہے جبکہ سنڈے ایڈیشنزکی تعدادمیں0.6 فیصداضافہ ہواہے۔ڈیجیٹل سرکولیشن کل سرکولیشن کا15.3 فیصد ہوگئی ہے،جواس سال کے اوئل میں 14.2فیصدتھی جبکہ ایک سال پہلے9.8 فیصدتھی۔امریکہ کے 613 روزناموں میں وال اسٹریٹ جرنل15 لاکھ پرنٹ سرکولیشن اورسات لاکھ94 ہزارڈیجیٹل ریڈرزکی بنیادپر سرفہرست رہا۔یوایس ٹوڈے 16 لاکھ کی پرنٹ سرکولیشن کے ساتھ پہلے نمبرپررہا۔

اس کے آن لائن ریڈرزکی تعداد86 ہزارتھی۔ نیویارک ٹائمزتیسرے نمبرپرہے جس کے ڈیجیٹل ریڈرزکی تعدادآٹھ لاکھ 96 ہزار جبکہ پرنٹ سرکولیشن سات لاکھ 17ہزارہے۔یہ واحداخبارہے جس کے ڈیجیٹل ریڈرز کی تعدادپرنٹ ریڈرزسے زیادہ ہے۔لاس ایجنلس ٹائمز چوتھے نمبرپرہے جس کی سرکولیشن چھ لاکھ41 ہزارہے اس میں چارلاکھ 54,ہزارپرنٹ سرکولیشن ہے۔نیویارک ڈیلی نیوز پانچویں نمبرپرہے،اس کے بعد سان جوزمرکری نیوز، نیویارک پوسٹ،واشنگٹن پوسٹ ،شکاگوسن ٹائمزاور ڈینور پوسٹ آتے ہیں۔ نیویارک ٹائمزسنڈے نیوزپیپرزمیں 21 لاکھ قارئین کے ساتھ سرفہرست ہے،ان میں ساڑھے آٹھ لاکھ ڈیجیٹل قارئین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |