بٹل سیکٹربھارتی فوج کی بلااشتعال کئی گھنٹے گولہ باری

پاک فوج کی جوابی کارروائی،متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل اورشہریوں میںخوف وہراس


INP October 31, 2012
پاک فوج کی جوابی کارروائی،متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل اورشہریوں میںخوف وہراس فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر پربھارتی فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی، جسکے بعد پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔

گولہ باری سے بٹل کے متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیرضلع پونچھ میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے بعد پاک افواج کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سرحدکے دونوں اطراف کئی گھنٹے سے گولہ باری جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں