جرنیلوں کا احتساباگلی حکومت سے امیدکی جاسکتی ہےروئیداد

اداروں کا امیج احتساب کرنے سے نہیں بلکہ نہ ہونے سے خراب ہوتا ہے،محمدمالک


Monitoring Desk October 31, 2012
احتساب سے فوج کی عزت میں اضافہ ہوگا،معیدپیرزادہ’’کل تک‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

سابق بیوروکریٹ روئیداد خان نے کہاہے کہ میں ایوان صدر میں آتا جاتا رہتا تھا لیکن میرے علم میں یہ بات بالکل نہیں تھی کہ ایوان صدر میں کوئی الیکشن سیل موجود ہے ۔

غلام اسحاق خان بہت ایماندار محب وطن اور قانون پر عمل کرنے والی شخصیت تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سارے معاملے کے ذمہ دار دونوں جرنیل ہی ہیں ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ اگر جرم ثابت ہوجائے تو سزا ملنی چاہئے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔پاکستان بنانے میں فوج کا کوئی کردار نہیں، یہاں پر جرنیلوں کا احتساب کیوں نہیں ہوسکتا۔موجودہ حکومت کمپرومائزڈ حکومت ہے یہ کوئی احتساب نہیں کریگی اگلی حکومت سے امید کی جاسکتی ہے ۔

تجزیہ کار محمد مالک نے کہاکہ اس وقت تو کوئی بھی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرسکتی۔ ایک تو الیکشن سر پر ہیں، دوسرا حکومت خود کئی معاملات میں الجھی ہوئی ہے ۔اداروں کا امیج احتساب کرنے سے خراب نہیں ہوتا ،احتساب نہ کرنے سے خراب ہوتا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہویا نہ ہو لیکن یہ واضح ہے کہ اب کسی جرنیل کی یہ کہہ کر جان نہیں چھوٹے گی کہ مجھے ہائی کمان نے کہاتھا ۔ایک ریڈ لائن کھینچ دی گئی ہے ۔ ٹی وی اینکر معید پیرزادہ نے کہاکہ اگر فوج احتساب کرتی ہے تو اس کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ دنیا میں پیغام جائے گا کہ اگر کسی جرنیل نے کچھ غیر قانونی کیا تو چاہے دس سال بعد ہی صحیح احتساب ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں