عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

یورپی منڈی میںب برنٹ نارتھ سی کروڈ تیل کی قیمت 32.16 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جو گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے۔


یورپی منڈی میںب برنٹ نارتھ سی کروڈ تیل کی قیمت 32.16 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جو گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے، فوٹو؛ فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے نیویارک تیل کی قیمتیں 12 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ یورپی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کم ہوکر 11 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں فروری کے لیے تیل کے سودوں کی سپلائی 32.10 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 12 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت اتنی کم نہیں ہوئی تھی۔ ادھر یورپی منڈی میں برنٹ نارتھ سی کروڈ تیل کی قیمت 32.16 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے جو گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں