نوازشریف اورعمران خان تبدیلی نہیں لاسکتے ڈاکٹر عبدالقدیر

سیاستدانوںکی طرح سائنسدان بھی جھوٹے ہیں، کوئلے سے ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیںکی گئی


INP October 31, 2012
سیاستدانوںکی طرح سائنسدان بھی جھوٹے ہیں، کوئلے سے ایک میگاواٹ بجلی پیدانہیںکی گئی۔ فوٹو: فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ نواز شریف مجھے صدربنانے کیلیے کہوٹہ میں نعرے لگاتے رہے اور پھر اپنا قبلہ ہی بدل لیا۔

پاکستان کاایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،طالبان تک پہنچنے کاسوال ہی پیدانہیںہو تا،نوازشریف کے پاس چلے ہوئے کارتوس ہیں وہ تبدیلی لاسکتے ہیں اورنہ ہی عمران خان تبدیلی لانے کی پوزیشن میں ہیں،میں ہمیشہ سچی بات کرتاہوں، عمران خان اورنوازشریف ناراض ہوتے ہیں تومجھے فرق نہیں پڑتا،سیاستدانوں کی طرح سائنسدان بھی جھوٹ بولتے ہیں،کوئلے سے50ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوارکادعویٰ کرنے والے بھی جھوٹے ہیں، پرویز مشرف جب میری تعریفیں کرتے تھے تواس وقت''پی''رکھی تھی،ا س وقت پی رکھی تھی یاآج پی کرباتیں کرتے ہیں،ہم مسلمان ہیں مایوس نہیں ہوںگے۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں کوئی فرشتہ عنایت فرمائے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹرقدیرنے کہاکہ کوئلے سے آج تک ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنائی گئی لیکن قوم کوبجلی بنانے کی میٹھی گولی دے کراربوں روپے کاخزانے کونقصان ضرور پہنچایاگیا،عمران خان کے اردگردجو لوگ جمع ہو گئے ہیں وہ سب جانتے ہیں اس لیے مجھے عمران خان کی جانب سے تبدیلی لانے کافی الحال کوئی امکان نظر نہیں آرہا،حکومت کوہر صورت ملک میں مقررہ وقت پرانتخابات کرواناپڑیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں