ہریتھک اور سونم پر فلمائے گیت نے سوشل میڈیا پرمقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا

گیت کو4 ماہ میں یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2016
گیت کو4 ماہ میں یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے، فوٹو:ٹی سیریز گیت

KARACHI: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اور اداکارہ سونم کپور پر فلمائے گئے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے گیت نے سوشل میڈیا پر کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

نامور بھارتی گلوکاریو یو ہنی سنگھ نے 1990 کی شہرہ آفاق فلم ''عاشقی'' کا مشہور گیت ''دھیرے دھیرے '' کو نئے انداز میں گایا جسے بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور سونم کپور پر فلمایا گیا جب کہ گیت نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بڑی تعداد میں مداحوں نے دیکھا تھااور بے حد پسند کیا گیا تھا۔

گلوکار ہنی سنگھ کے گیت کو اب تک مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور 4 ماہ میں ہی 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جو کسی بھی بھارتی گیت کو سب سے زیادہ دیکھنے کا منفرد ریکارڈ ہے ۔



دوسری جانب گیت بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے گیت کی کامیابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے موسیقی میں نئی جہد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |