پارلیمنٹ میں بیٹھی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے عمران خان
ڈاکے مارنے والے نگراں حکومت کے ذریعے مک مکاکررہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک کو بیوی کے کاغذ کے ٹکڑے اور دوسرے کو جنرل جیلانی نے لیڈر بنایا، تحریک انصاف پارلیمنٹ میں بیٹھی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی ، نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جمہوریت کے نام پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں۔ وہنیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام سمر کیمپ کے شرکاء کے کرکٹ میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔
سمر کرکٹ کیمپ میں نیشنل پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کے 150سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ بچوں پر سر مایہ کاری قوم کا سب سے بڑا سر مایہ ہے، ہماری حکومت آئی تو یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،پاکستان اور بھارت کو جو بھی چیز مذاکرات کی طرف لے کر جائے وہ دونوں ممالک کیلئے بہتر ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق عمران کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین کمزور ہیں ،کوئی بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر نہیں آیا ،ایک کہتا ہے کہ اسے اس کی بیوی کی طرف سے لکھے گئے کاغذ کے ٹکڑے نے لیڈر بنایا اور دوسرے کو جنرل جیلانی نے لیڈر بنایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23 ستمبر کو لاکھوں لوگوں کو لے کر وزیرستان جائوں گا، وزیرستان امن مارچ کا مقصد دنیا کوبتانا ہے کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہری مرتے ہیں ،جنگ کو ختم کر کے مذاکرات کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔ ایک اورسوال پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھی کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہو سکتا ،ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے،
پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر نگران حکومت بنائی گئی تو کسی کو اعتماد نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کی صورت پر لانگ مارچ کیا جائیگا ،جمہوریت کے نام پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں اور اپنی چوری چھپانے کیلئے عدالت کیخلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔