سعودی عرب اور ایران کےدرمیان کشیدگی پر تشویش ہے سرتاج عزیز
امید ہے سعودی عرب اور ایران میں تعلقات بہترہوں، مشیر برائے خارجہ امور
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے لیکن امید ہے سعودی عرب اور ایران میں تعلقات بہترہوں گے جب کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف تمام اتحادیوں کی ہمیشہ حمایت کی۔
اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ بہت مفید رہا اور ان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پراتفاق ہوا جب کہ ایران اورسعودی عرب کی کشیدگی پربھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسعودی عرب اورایران کےدرمیان کشیدگی پرتشویش ہے لیکن امید ہے سعودی عرب اورایران میں تعلقات بہترہوں گے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کشیدگی کم ہواور مسئلے کا سیاسی حل نکلے اور توقع ہے کہ سعودی عرب اورایران کے تعلقات بہترہوں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اتحادوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
واضح رہے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کا مختصر دورہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے جب کہ دورہ پاکستان میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔