2عہدےصدرکیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر

وٹو کا تقرر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشنر، ہائیکورٹ آج 2عہدوں کا مقدمہ سنے گی


Numainda Express October 31, 2012
وٹو کا تقرر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشنر، ہائیکورٹ آج 2عہدوں کا مقدمہ سنے گی فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی فُل بینچ آج 2 عہدوں کے کیس میں صدر زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کریگا۔

دریں اثنا اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایک متفرق درخواست دائرکردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجودصدر نے حال ہی میں منظور وٹواورتنویراشرف کائرہ کے پارٹی عہدوں کا فیصلہ کیا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دے کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت صدر کواب توہین عدالت کے معاملہ میں کوئی استثنیٰ نہیں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں