عمران فاروق کے قتل سے پارٹی کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں ایم کیوایم

قتل کی تفتیش کے لیے برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں، اعلامیہ


ویب ڈیسک January 08, 2016
قتل کی تفتیش کے لیے برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں، اعلامیہ

ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے پارٹی کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس میں زیر حراست افراد کے قتل سے متعلق مبینہ اعتراف کی اطلاعات سے آگاہ ہیں تاہم عمران فاروق کی موت سے ایم کیوایم کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہےکہ ہمیں ایسے شخص کی موت پر افسوس ہے جو کئی سال ہمارا دوست اور ساتھی رہا جب کہ قتل کی تفتیش کے لیے برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران فاروق کیس میں نامزد دو ملزمان محسن علی اور خالد شمیم نے اقبالی بیان میں قتل کی سازش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ قتل کے احکامات لندن سے اہم شخصیت نے دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں