دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف تحریک چلا ئیں گےغوث علی شاہ

ایم کیوایم پیپلزپارٹی کاساتھ چھوڑ دے توانتخابی اتحاد ہو سکتا ہے،میڈیاسے گفتگو.


INP October 31, 2012
نگران حکومت بننے کے بعدکئی شخصیات پیپلزپارٹی چھوڑ کرن لیگ میں شامل ہوجائیں گی. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف فنکشنل لیگ،عوامی تحریک، این پی پی، ایس یو پی اورایس ٹی پی کے ساتھ مل کر تحریک چلا ئیں گے۔

انتخابات میں بھی انہی جماعتوں سے اتحادکریں گے اس سلسلے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے،ایم کیوایم سے اس وقت اتحاد کے لیے سوچاجا سکتا ہے جب وہ پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑدے پیپلزپارٹی کوبہت سے لو گ چھوڑچکے ہیں۔ نگراں حکو مت قائم ہونے پر مزید لوگ پیپلزپارٹی کوچھوڑکرہمارے ساتھ شامل ہو نگے۔

وہ منگل کویہاں گائوں گاڑھی موری میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ اس بلدیاتی نظام سے لوگوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بو نے کی کو شش کی گئی ہے ہم نے کبھی کالا باغ ڈیم کی حما یت نہیں کی اس حوالے سے اپنے مو قف پرقائم ہیں اور رہیں گے کالا باغ ڈیم کی آج سے نہیں 1980سے مخا لفت کر تے آرہے ہیں۔ہم فیڈریشن پر یقین رکھتے ہیں اوراسے مضبو ط دیکھنا چا ہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں