کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق 30 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو؛ فائل

چیچہ وطنی روڈ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد جانے والی مسافر بس کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جب کہ علاقے کے مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تاہم اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو اداروں نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ابتدائی طور پر حادثے کے ذمہ دار کا تعین نہیں کیا سکا ہے جب کہ بس اور ٹرک کےڈرائیوروں کے حوالے سے بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
Load Next Story