شام میں لڑائی جاری36 ہلاک ایئرفورس کا جنرل قتل
ترکی کا بشارالاسدحکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار،امن فوج نہیں بھیج رہے،براہیمی۔
شام میں منگل کوجاری رہنے والی شورش اوربدامنی میں مزیدکم ازکم 36 افرادہلاک ہوگئے جن میں 22 عام شہری ہیں۔
دارالحکومت کے شمالی علاقے رکن الدین میں ایئرفورس کے جنرل عبداللہ محمودالخالدی کوقتل کر دیا گیا۔ بشارالاسدکے مخالفین نے اسکی ذمے داری قبول کر لی ہے اورکہاہے کہ جنرل الخالدی کے علاوہ انٹیلی جنس افسر سارجنٹ احمدعبدالحق کوبھی ہلاک کیاگیاہے۔سرکاری طیاروں نے پہلی باردارالحکومت کے اندر باغیوں کونشانہ بنانے کے لیے بمباری کی ، طیاروں نے چاربم گرائے جن سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں سے پورا شہرگونج اٹھا۔
اس سے قبل اب تک صرف ہیلی کاپٹرہی فضائی کاررائیوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ قطرکے وزیراعظم شیخ حمادبن جاسم الثانی نے شام میں تشددبندکروانے میں ناکامی پرعالمی برادری کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایاہے اوروہاں ہونے والی ہلاکتوں کا شامی حکومت کے ساتھ عالمی برادری کوبھی برابرکا ذمے دار قرار دیا ہے۔ادھرشام کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایلچی لخدار ابراہیمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیلیے چین پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ فی الحال اقوام متحدہ کا شام میں امن دستوں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں۔