تحریک انصاف مشرف لیگ بن چکی ہے رانا ثنا اللہ

عوام سونامی خان کے نہیں، خادم اعلیٰ کے جذبہ عوامی خدمت کو مانتے ہیں.


INP/staff Reporter October 31, 2012
عوام سونامی خان کے نہیں، خادم اعلیٰ کے جذبہ عوامی خدمت کو مانتے ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پنجاب کے عوام سونامی خان کو نہیں بلکہ خادم اعلیٰ شہباز شریف کی عوامی خدمت کے جذبے اور صلاحیتوں کو مانتی ہے۔

پٹھان خاں کس منہ سے اپنے آپ کو نوجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں جنہوں نے اپنی ہی برادری سے بغاوت کی اور سونامی کا نعرہ لگا کر اپنی رہی سہی اہمیت بھی گنوادی۔ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف مشرف لیگ بن چکی ہے، قوم جانتی ہے کہ سونامی خان کے ساتھ وہی لوگ ہیں جو مشرف کے دست بازو تھے۔

انھوں نے کہا کہ پختون برادری نے ہمیشہ مل جل کر رہنے کو فروغ دیا اور صرف روزگار کے حصول کے لیے پنجاب کا رخ کیاجو بھائی چارے اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب اور دیگر صوبوں میں حکومت بنانے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |