تھرپارکرمیں وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری مزید 2 بچے دم توڑ گئے

وبائی امراض کے باعث مٹھی اور اسلام کوٹ میں 2 بچے دم توڑ گئے۔


ویب ڈیسک January 08, 2016
رواں ماہ کے دوران تھرپارکر میں اب تک 17 بچے وبائی امراض کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر میں وبائی امراض کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں وبائی امراض کے باعث زیر علاج مزید ایک نومولود بچہ دم توڑ گیا جب کہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاوں پراگو میں بھی 15 روز کا ایک بچہ انتقال کر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں ایک ماہ کے دوران وبائی امراض کے باعث 45 بچوں کی اموات کا نوٹس لیا تھا جب کہ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے تھرپارکر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ رواں ماہ کے دوران تھرپارکر میں اب تک 17 بچے وبائی امراض کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں