بھارت میں عدم برداشت کا ایک اورنمونہ سامنے آگیا شاہ رخ اورعامرخان سے سیکیورٹی واپس لے لی

سیکیورٹی واپس لینا یا کم کرنا معمول کی کارروائی ہے جو ہوتی رہتی ہے، ممبئی پولیس


ویب ڈیسک January 08, 2016
سیکیورٹی واپس لینا یا کم کرنا معمول کی کارروائی ہے جو ہوتی رہتی ہے، ممبئی پولیس۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹارزکو بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کی نشاندہی کرنا مہنگا پڑ گیا اور انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دینے کے بعد اب ممبئی پولیس نے شاہ رخ اورعامر خان سمیت 40 اسٹارز کی سیکیورٹی واپس لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عدم برداشت کا ایک اورنمونہ سامنے آگیا ہے جہاں ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان اورمسٹر پرفیکٹ عامرخان سمیت 40 اسٹارزکی سیکیورٹی واپس لے لی ہے جس پرممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی واپس لینا یا کم کرنا معمول کی کارروائی ہے جوہوتی رہتی ہے جب کہ شاہ رخ اورعامرخان کے عدم برداشت پربیان دینے کے بعد ممبئی پولیس کی جانب دونوں اداکارکی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ''حیرت انگیر بھارت'' مہم شروع کی تھی جس کے لیے عامرخان کو سفیر بنایا گیا تھا تاہم ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کے خلاف لب کشائی کرنے کی پاداش میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |