ق لیگ سے اتحاد برقرار رہیگا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے وٹو

چند روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی جائیگی،اقتدار کا فیصلہ پنجاب نے کرنا ہے


News Agencies October 31, 2012
چند روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی جائیگی، اقتدار کا فیصلہ پنجاب نے کرنا ہے. فوٹو: پی آئی ڈی

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کو میدان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کی62فیصد آبادی پنجاب میں ہے پنجاب نے فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟

پنجاب کی تمام تحصیلوں، ڈویژنوں اور یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا، پارٹی کیلیے قربانیاں دینے والے جیل جانے والوں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور خاموش ساتھیوں کے پاس خود جاؤں گا۔

پنجاب ہائوس میں ضلع راولپنڈی کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میںق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی اور آئندہ دو یا چار روز میں مسلم لیگ ق کے سربراہ کے ساتھ مل کر تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ آئندہ الیکشن میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد رہے گا۔ ڈویژنز سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کرنے کے بعد ضلعی سطح پر تنظیم سازی کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں