کترینہ نے دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیئے

کترینہ کیف نے فلم "سلطان" کے ڈائریکٹرعلی عباس ظفر سے رابطہ کیا اورکردارحاصل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


ویب ڈیسک January 08, 2016
کترینہ کیف نے فلم "سلطان" کے ڈائریکٹرعلی عباس ظفر سے رابطہ کیا اورکردارحاصل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کے قریب آنے کی کوششیں تیز کردیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول اورسلمان خان کے معاشقے اورشادی کی خبروں سے تو سب ہی واقف تھے اوردونوں کی علیحدگی بھی مداحوں کی توجہ کا مرکزبنی رہی لیکن ایک مرتبہ پھراداکارہ اپنے سابق دوست سلمان خان کے ساتھ ان کی نئی فلم "سلطان" میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں جس کے لئے انہوں نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم "سلطان" کی تیاری میں مصروف ہیں جب کہ فلم کے لیے کافی عرصے سے ہیروئن کی تلاش بھی جاری ہے تاہم ہدایت کارعلی عباس ظفر کی فلم "سلطان" میں ہیروئن کے کردار کے حصول کے لئے کترینہ خود فلم کے سیٹ پر ہدایت کار سے بات کرنے گئیں اورکردار لینے کے لئے مسلسل رابطے میں بھی ہیں جب کہ کترینہ کیف ساتھ پہلے بھی ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم "میرے برادرکی دلہن " میں کام کر چکی ہیں۔

دوسری جانب فلمی نگری میں یہ بھی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون نے جہاں اپنے سابق محبوب رنبیرکپورکے ساتھ فلم میں کام کیا وہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کترینہ کیف نے بھی اپنے سابق دوست کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔