پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا

داعش جیسی کسی بھی تخریبی جماعت کو پنجاب میں پہنچنے نہیں دیا جائے گا ، آئی جی پنجاب


ویب ڈیسک January 08, 2016
داعش جیسی کسی بھی تخریبی جماعت کو پنجاب میں پہنچنے نہیں دیا جائے گا ، آئی جی پنجاب، فوٹو؛ فائل

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اسے یہاں پہنچنے دیں گے۔

اقبال ٹاؤن لاہور میں سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں اور ہماری آنکھیں کھلی ہیں، پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی صوبے میں اس جیسی کسی بھی تخریبی جماعت کو پنپنے دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ داعش بطور تنظیم پنجاب میں منظم نہیں البتہ کچھ لوگ اس میں شامل ہوئے اور متاثر ہوکر شام چلے گئے ہیں لیکن ان لوگوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے جب کہ داعش میں جانے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔