پاکستانی فلم ’’منٹو‘‘ نے انڈین فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

فلم ’’منٹو‘‘ نے جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کی فلم ’’پیکو‘‘ کو مات دیتے ہوئے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلیے

فلم ’’منٹو‘‘ نے جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کی فلم ’’پیکو‘‘ کو مات دیتے ہوئے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلیے، فوٹو:فائل

KARACHI:
پاکستانی افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ''منٹو'' نے جے پور انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کی فلم ''پیکو'' کو مات دیتے ہوئے 2 ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔


بھارت کے شہر جے پور میں 5 روزہ آٹھواں انٹر نیشنل فلمی فیسٹول منعقد کیا گیا جہاں بھارت سمیت دنیا بھر سے کئی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جب کہ پاکستانی افسانی نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ''منٹو'' کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں اداکار'' سرمد کھوسٹ'' نے فیچر فلم کیٹیگری میں بھارتی فلم ''پیکو''میں بہترین اداکاری پر نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو مات دیتے ہوئے ''بہترین اداکار'' کا ایوارڈ اپنے نام کیا یہی نہیں فلم کو ''بہترین ساؤنڈ اینڈ ایڈیٹنگ'' کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم ''منٹو'' میں اداکار سرمد سلطان کھوسٹ نے ہی فلم کی ہدایتکاری اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story