پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی وزارت خارجہ
دوطرفہ مذاكرات كے دوران مسئلہ جموں وكشمیرایك اہم نكتہ ہوگا، قومی اسمبلی میں تحریری جواب
پاكستان اور بھارت كے خارجہ سیكرٹریوں كی ملاقات 15 جنوری كو ہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاكرات كے طریقہ كار اور نظام الاوقات پربات چیت ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات كے دوران وزارت خارجہ كی جانب سے تحریری طورپر بتایا گیا كہ پاكستان اوربھارت كے خارجہ سیكرٹریوں كی ملاقات 15 جنوری كوہوگی جس میں جامع دوطرفہ مذاكرات كے طریقہ كاراورنظام الاوقات پربات چیت ہوگی جب کہ دوطرفہ مذاكرات كے دوران مسئلہ جموں وكشمیرایك اہم نكتہ ہوگا۔
ایك اور سوال كے جواب میں وزارت خارجہ كی جانب سے بتایا گیا كہ سری لنكا میں كل 60 پاكستانی زیر حراست ہیں جن میں سے 4 قیدیوں كو سزائے موت اور 35 كو عمر قید دی گئی ، 21 زیر حراست افراد كے مقدمات زیر سماعت ہیں ان میں زیادہ تر مقدمات منشیات سے متعلق الزامات ہیں جب کہ كولمبو میں پاكستانی مشن ان قید پاكستانیوں سے ان كے خاندانوں سے ٹیلی فون پر رابطہ كرایا جاتاہے۔