اسلام آباد اور لاہورمیں دو پروازیں 954 حاجیوں کو لےکر پہنچ گئیں

پی آئی اے کی پرواز پی کے3806 تین گھنٹے تا خیر کے ساتھ 452 حجاج کرا م کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے


ویب ڈیسک October 31, 2012
پی آئی اے کی پرواز پی کے3806 تین گھنٹے تا خیر کے ساتھ 452 حجاج کرا م کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے فوٹو: فائل

پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے اسلام آباد اور لاہورمیں دو پروازیں نو سو چون حاجیوں کو لےکر وطن پہنچ گئیں۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے3806 تین گھنٹے تا خیر کے ساتھ 452 حجاج کرا م کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے، بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حجاج کرام کے عزیز و اقا رب ،رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

حکو مت کی طرف سے وفا قی وزیر قمر الزمان کائرہ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگرحاجیوں کے ساتھ کسی بھی معاملے میں نا انصافی ہو ئی ہے تو حکومت اسکا ازالہ کرے گی .

دوسری طرف دوسری حج فلائٹ 502 حاجیوں کولےکر لاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور سے 20472 حجاج کرام کو پی آئی اے کی 35 پروازوں کےذریعے منزل و مقصود پرپہنچایا جائےگا۔ اس موقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےحاجیوں نے انتظامات کےمتعلق شکایات بھی کیں جبکہ ڈائریکٹرحج کاکہناتھا کہ اس مرتبہ ٹرانسپورٹ اوررہائش کےاچھےانتظامات کئےگئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں