درآمدات کے نام پر جعلسازی سے زرمبادلہ باہر بھیجنے پر سخت کارروائی انتباہ

اسٹیٹ بینک جعلسازی میں ملوث پائے جانے والے امپورٹرز کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب کارروائی کر رہا ہے،اعلامیہ


Business Reporter January 09, 2016
بینکوں کوزرِمبادلہ بیرون ملک بھجوانے کیلیے درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ کی ہدایت فوٹو: فائل

FAISALABAD: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اوپن اکاؤنٹ پردرآمدات کے لیے غیرملکی زرمبادلہ بیرون ملک بھجوانے سے متعلق درآمدکنندگان کی درخواستوں کی مناسب جانچ پڑتال کریں۔

اسٹیٹ بینک اوپن اکاؤنٹ پر درآمدات کے لیے تیار کردہ ڈپلیکیٹ جعلی دستاویزات کے ذریعے زرِمبادلہ کی ترسیل میں ملوث امپورٹرز اور بینکوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا۔ گزشتہ روز جاری ایک اعلامیے میں مرکزی بینک نے کہاکہ اسٹیٹ بینک جعلسازی میں ملوث پائے جانے والے امپورٹرز کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب کارروائی کر رہا ہے۔

مزید یہ کہ بینکنگ کمپنی کی حیثیت سے ان کیسز کے حوالے سے معمول کی احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے والے بینکوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ فریقوں کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی کہ وہ دھوکہ دہی پر مبنی ایسی ترسیلات سے باز رہیں جن میں درآمدات پر ڈپلیکیٹ جعلی دستاویز استعمال کی جائیں، ایسے تمام کیسز قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے کو بھجوا دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں