سلمان بٹ اور محمد آصف کی فریاد بھی سن لی گئی

دونوں کھلاڑی 5 سال بعد دوبارہ کرکٹ کھیلتے نظرآئینگے، قومی ون ڈے کپ میں شریک


Sports Desk January 09, 2016
پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا انحصارفرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی پر ہوگا،شہریار فوٹو: فائل

سلمان بٹ اور محمد آصف کی بھی فریاد سن لی گئی، اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز 5 سال بعد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

چیئرمین شہریار خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنا سلمان اور آصف کا قانونی حق ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی پر ہوگا۔ کوچ وقار یونس نے بھی گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کا بھی خیرمقدم کریں گے، سلیکٹرز کو ان دونوں کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے۔

یاد رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر2010ء کے دورئہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے،آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی تھی،لندن کی عدالت نے بھی سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو 6 ماہ قیدکی سزا سنائی تھی۔

تینوں کرکٹرز پر پابندی گذشتہ برس 4ستمبر کو ختم ہوئی، آئی سی سی اور پی سی بی سے تعاون کرنے پر محمد عامر کو سزاکی مدت ختم ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ تاخیر سے اپنا جرم قبول کیا لہذا ان کا بحالی کا پروگرام دیر سے شروع ہوا تھا، اس کا بڑا حصہ اب یہ دونوں کرکٹرز مکمل کرچکے اس لیے انھیں بھی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں