حکیم محمد سعید کا 96 واں یوم پیدائش

حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے

حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے، فوٹو:فائل

سابق گورنر، نامور طبیب، مصنف اور سماجی رہنما حکیم محمد سعید کا 96 واں یوم پیدائش آج 9 جنوری کو منایا جارہا ہے۔


حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کودہلی میں پیدا ہوئے تھے، حکیم محمد سعید پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب اور شعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے صلے میں 1966 میں ستارہ امتیاز اور2000 میں نشان امتیازسے بھی نوازا گیا۔

حکیم محمد سعید صدرپاکستان کے طبی مشیراورصوبہ سندھ کے گورنرکے عہدے پربھی فائز رہے، انھیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی، وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے، حکیم محمد سعید 17 اکتوبر 1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story