طوفان نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا ہےتباہ کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں اوباما

حکومت لوکل اتھارٹیزکی ہرممکن مددکرے گی،طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس ہے،باراک اوباما


ویب ڈیسک October 31, 2012
حکومت لوکل اتھارٹیزکی ہرممکن مددکرے گی،طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس ہے،باراک اوباما فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ سینڈی طوفان نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس کی تباہ کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں ۔

سمندری طوفان سینڈی کی تباہ کاریوں پر امریکی صدر باراک اوباما نے ریڈ کراس کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت طوفان سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ ہونے والی تباہ کاریاں ابھی جاری ہیں ۔

سمندری طوفان کے باعث امریکی تاریخ میں پہلی بارنیو یارک اسٹاک ایکس چینج دوسرے روز بھی بند رہا ۔دوسری طرف جان ایف کینڈی ایئرپورٹ کو محدود سروسز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مشرقی ساحل کے قریب کچھ ریل سروسز کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں