
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے اچین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چند روزقبل ننگرہارمیں ہی امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔