منشیات کی دنیا کا ڈان الچاپو گزمین ایک مرتبہ پھر گرفتار
میکسیکن نیوی کے ساتھ خونریز مقابلے میں الچاپو کے 5 ساتھی ہلاک اور 6 گرفتار ہوئے بھی ہوئے
منشیات کی دنیا کے مطلوب ترین اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کو خونریز مقابلے کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس میں نیوی کے ساتھ خونریز مقابلے کے بعد منشیات کی دنیا کے مطلوب ترین اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جب کہ مقابلے میں الچاپو کے 5 ساتھی ہلاک بھی ہوئے۔
الچاپو کی گرفتاری کی خبر پر میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشن مکمل کر لیا گیا اور ہم نے الچاپو کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الچاپو کی دوبارہ گرفتاری کے لئے میکسیکو کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے دن رات ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں الچاپو گزمین الٹیپانو جیل حکام کو رشوت دے کر زیر زمین سرنگ کے ذریعے فرار ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل 2001 میں بھی الچاپو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ الچاپو گزمین میکسیکو کے ساتھ امریکی پولیس کو بھی انتہائی مطلوب تھا۔