سامان بھول جانا پرانی عادت پی آئی اے اب میت کو لانا بھی بھول گئی

پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 میت دبئی چھوڑ کر لاہور پہنچ گئی


ویب ڈیسک January 09, 2016
میت کو دوسری پرواز کے ذریعے پہلئ کراچی اور پھر لاہور پہنچایا جائے گا، پی آئی اے حکام. فوٹو: فائل

اربوں روپے خسارے کا شکار قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں اور ان کے سامان کو چھوڑ کر منزل کی جانب روانہ ہو جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس بار پی آئی اے میت کو ہی بیرون ملک چھوڑ کر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جب کہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا جب اپنے پیارے کی لاش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214 سے لانے کا اعلان کیا لیکن میت کو پہلے دبئی سے کراچی پہنچایا جائے گا جہاں سے اسے لاہور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔