کسی کوپاک بھارت مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گیخواجہ آصف

پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وزیردفاع


ویب ڈیسک January 09, 2016
پاکستان ہر شکل میں کی جانے والی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان ہرشکل میں کی جانے والی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اورپاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت مشاورت اوراتفاق رائے پریقین رکھتی ہے اسی لئے تمام قومی معاملات پر پارلیمانی جماعتوں اور اداروں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلے کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں