ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافےسے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں35 روپے، اورکمرشل سلنڈرمیں 140 روپے کا اضافہ ہوگیا.عرفان کھوکھر.

گھریلو سلنڈرکی قیمت میں35 روپے، اورکمرشل سلنڈرمیں 140 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو فائل


ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔


ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشں کے چیئرمین عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں35 روپے، اور کمرشل سلنڈر میں 140 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہورمیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130 روپے، کراچی میں 120 روپے، اسلام آباد 150 روپے اور مری میں 160 روپے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت 900 ڈالر سے بڑھا کر ایک ہزار114 ڈالر میٹرک ٹن کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Load Next Story