اسلام آباد میں سرکاری ریڈیو کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد

محمد الیاس کی لاش کے قریب سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی ملا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 09, 2016
پولیس نے شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے غوری ٹاؤن فیز5 میں واقع نجی اسکول کے تہہ خانے سے سرکاری ریڈیو کےڈپٹی کنٹرولر نیوز کی لاش برآمد کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کو غوری ٹاؤن فیز5 میں واقع ایک اسکول کے تہہ خانے میں نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچا دیا جب کہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو ریڈیو پاکستان میں ڈپٹی کنٹرولر نیوز کے عہدے پر فائز تھے، محمد الیاس کی موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جاسکے گا۔ لاش کے قریب سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی ملا ہے۔ جس کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں