

دبئی سے جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کرا کر وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں سال کا پہلا تحفہ دیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ 2015 میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم پر مقدمات درج کرائے گئے لیکن اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔

سابق صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سن لیں کہ ہم ماضی میں بھی آپ کے ان مظالم کامقابلہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی کریں گے۔ افسوس توصرف یہ ہےکہ آپ نےماضی سےسبق نہیں سیکھا۔ لوگ پیپلزپارٹی کےخلاف نہ ماضی میں کامیاب ہوئےنہ اب ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔