بھارت نے پاکستان کو ہراکر ویمنزایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکاررہی اورپوری ٹیم 19.1اوورز میں 63بناکرآؤٹ ہوگئی۔


ویب ڈیسک October 31, 2012
پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکاررہی اورپوری ٹیم 19.1اوورز میں 63بناکرآؤٹ ہوگئی۔.فوٹو: آئی سی سی

ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 18رنز سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20اوورز میں پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 82 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکاررہی اورپوری ٹیم 19.1اوورز میں 63بناکرآؤٹ ہوگئی۔۔ پاکستان کی صرف 3 کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں ان میں بسمیٰ معروف 18، کپتان ثنا میر 11 اور جویریہ خان نے 13 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے نرنجانا اور اے داس نے 2، 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

بھارت نے جب اپنی بیٹنگ شروع کی تو اس کو بھی پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پی جی راؤت 25 ، آر ملہوترا22 اور ایچ کور 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ثنا میر نے بھارت کی 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ بسمیٰ معروف اور مریم حسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں