عالمی میڈیا نے فرانس سے اسلحے کی خریداری پر آصف زرداری کوکک بیک وصول کرنے کا ذمہ دارٹھہرایا ہےشہبازشریف

پاکستان کے لئے عالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بننے والے کسی پردے میں چھپ نہیں سکیں گے,شہبازشریف

پاکستان کے لئے عالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بننے والے کسی پردے میں چھپ نہیں سکیں گے,شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا نے پاکستان اور فرانس کے درمیان اسلحے کی خریداری پر آصف زرداری کو کروڑوں روپے کی کک بیک وصول کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانس کی عدالت نے اس اسکینڈل میں ملوث مقامی ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے، اس معاملے میں پاکستان کی طرف سے ذمہ داروں کےخلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جائیں۔ اسلحہ خریداری اسکینڈل کے ڈانڈے ایوان صدر سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے عالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بننے والے کسی پردے میں چھپ نہیں سکیں گے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، اور اس معاملے پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

 
Load Next Story