پیشہ وارانہ فوج ہی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے کورکمانڈر لاہور

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے چونیاں میں فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے چونیاں میں فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔ فوٹو؛ فائل

BERLIN:
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہےکہ پیشہ وارانہ فوج ہی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے چونیاں میں فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اس موقع پر میجر جنرل فدا حسین اور میجرجنرل سردار طارق امان بھی ان کے ہمراہ تھے جب کہ اس دوران کورکمانڈر لاہور کو جوانوں کے تربیتی پروگرام اور مشقوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ ہر چیلنج کا مقابلہ قومی توقعات کے عین مطابق کیا جائے، فوجی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کرنے پر توجہ مرکز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ فوج ہی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے کیونکہ حقائق پر مبنی تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار ہی آزمائش کی گھڑی میں کامیابی کی بنیاد رہا۔
Load Next Story