عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں گےوزیراعظم راجہ پرویزاشرف

امریکی طوفان کے باعث دفتر خارجہ کو امریکا میں پاکستانی سفارتحانے سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم

امریکا میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ کو امریکا میں پاکستانی سفارتحانے سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم۔فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کریں۔


کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں پہلی بار اپنی مدت پوری کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں اور وزرا الیکشن کی تیاری کریں۔

امریکا میں سینڈی طوفان اور اس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ وہاں مقیم پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکا میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ کو امریکا میں پاکستانی سفارتحانے سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ویزہ معاہدے کی بھی توثیق کی گئی جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو سرحد پر ہی ویزہ جاری کیا جائے گا جب کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کے حصول میں نرمی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story