امید ہےاقتصادی راہداری پرتمام فریق اپنے اختلافات مناسب طورپرحل کرلیں گے چینی سفارت خانہ

فریقین کے درمیان مربوط رابطوں سےاقتصادی راہداری کے لیے سودمند حالات پیداہوں گے، ترجمان


ویب ڈیسک January 09, 2016
فریقین کے درمیان مربوط رابطوں سےاقتصادی راہداری کے لیے سودمند حالات پیداہوں گے، ترجمان فوٹو: پی آئی ڈی

چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اقتصادی راہداری پرتمام فریق اپنے اختلافات مناسب طورپرحل کرکے اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لیے ہے اور اس پر نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے ہے بلکہ اقتصادی راہداری کودونوں ملکوں کے عوام کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ منصوبے کی تیز رفتار تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے اقتصادی راہداری پرتمام فریق اپنے اختلافات مناسب طورپرحل کرکے اپنے رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے کیونکہ فریقین کے درمیان مربوط رابطوں سےاقتصادی راہداری کے لیے سودمند حالات پیداہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں