نیب نے ریلوے زمین کم قیمت پرالاٹ کرنے پر3 ریٹائرڈ جرنیلوں کوطلب کرلیا

نیب نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر،میجرجنرل ریٹائرڈحامد حسن کوسمن جاری کئے

نیب کی جانب سےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفراور میجرجنرل ریٹائرڈحامد حسن بٹ کوسمن جاری کئے گئے۔فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب)نےریلوےکی زمین انتہائی کم قیمت پرالاٹ کرنےکےکیس میں 3 ریٹائرڈ جرنیلوں کوطلب کرلیا۔


ذرائع کےمطابق نیب نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفراور میجرجنرل ریٹائرڈحامد حسن بٹ کوسمن جاری کرکے تینوں ریٹائرڈ جرنیلوں کوکل صبح گیارہ بجے نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں تفتیشی ٹیم کے سامنےپیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ریٹائرڈ جرنیلوں کوریلوے کی زمین انتہائی کم قیمت پررائل پام گالف کلب کوالاٹ کرنے کےکیس میں طلب کیاگیاہے۔
Load Next Story