پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کا سن کر خوشی ہوئی ذوالفقار شیخ
فلم کی کہانی اور میوزک مکمل کرنے کے بعد جولائی2016ء سے اس کی فلم بندی کا آغاز کردیا جائے گا،
DERA ISMAIL KHAN:
اسکاٹ لینڈ یارڈ میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر زوالفقار شیخ اور تسنیمہ شیخ نے ڈرامہ سیریل ''دیس پردیس، آنسو، تھوڑی خوشی تھوڑا غم، دی کاسل'' قابل ذکر ہیں، ٹیلی ویژن پروڈکشن کے بعد اب انھوں نے پاکستان میں فلم کا ایک بڑا پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وہ آیندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں، اس فلم کا اسکرپٹ لکھا جاچکا ہے، فلم کی موسیقی کے لیے وقار حسن کا انتخاب بھی ہوچکا ہے۔
ذوالفقار شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور کامیابی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، میری خواہش ہے کہ ٹیلی ویژن پروڈکشن کی طرح پاکستان میں فلمیں بھی پروڈیوس کروں، اس سلسلے میں تیاریان شروع کردی ہیں جلد پاکستان آکر اس کی تفصیلات سے سب کو آگاہ کروں گا۔
فلم کی کہانی اور میوزک مکمل کرنے کے بعد جولائی2016ء سے اس کی فلم بندی کا آغاز کردیا جائے گا جو اکتوبر تک جاری رہے گی۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ اور یورپ میں کی جائے گی، اس فلم میں معروف پاکستانی اداکار جلوہ گر ہوں گے، فلم کے لیے عمران عباس کو بطور ہیرو شامل کیا جارہا ہے۔