یش چوپڑا کی آخری فلم ’’جب تک ہےجان‘‘ کی تشہیری مہم کیلئےتقریب کا انعقاد

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یش چوپڑا کے ساتھ 20 سالہ فلمی سفر خواب سے کم نہیں۔

فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ 13 نومبرکو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو فائل

یش چوپڑا کی موت کے بعد پہلی بار ان کی آخری فلم ''جب تک ہےجان'' کی تشہیری مہم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔



ممبئی میں ہونے والی تقریب میں موجود ہر شخص فلم کے آنجہانی ڈائریکٹر یش چوپڑہ کی یادیں اور باتوں کا تذکرہ کرتا رہا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا کے ساتھ 20 سالہ فلمی سفر خواب سے کم نہیں۔ یش چوپڑا بھارتی فلم نگری میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں۔ فلم کی دونوں ہیروئن کترینہ کیف اورانوشکا شرما نے کہا کہ یش چوپڑا کی فلم میں کام کرنا ان کےلیے قابل اعزاز ہے۔


فلم ''جب تک ہے جان'' 13 نومبرکو ریلیز کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story